آصف علی زرداری 20

صدر زرداری کی اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین اور اردن کے برادر عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی خوشگوار اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک وسیع تر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی مفاہمت اور ہم آہنگی رکھتے ہیں۔

اردن کے یوم آزادی کے موقع پر پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

صدرآصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ کے نومبر 2025 میں دورہِ پاکستان کو دوطرفہ تعاون کو تحریک فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید پختہ کرنے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔صدر مملکت نے اردن کے عوام کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں