مریم اورنگزیب 17

شیروں کا جذبہ پیسوں سے خریدا نہیں جاسکتا، مریم اورنگزیب

کوٹلی (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے شیروں کا جذبہ پیسوں سے خریدا نہیں جاسکتا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یقین ہے نوازشریف کے شیرکسی جھانسے میں نہیں آئیں گے، پنجاب میں ایک ہزارسے زائد کلینک آن وہیلز سہولیات دے رہے ہیں، مخالفین کہتے ہیں مریم نوازکا پنجاب صرف لاہور ہے، لاہور جیسی ترقی پنجاب کے تمام شہروں میں ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کے جال بچھائے، (ن )لیگ کی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمان ہے، نوازشریف وزیراعظم بنے توپاکستان اورآزادکشمیر نے یکساں ترقی کی،نوازشریف کی خدمت کی نشانیاں پورے پاکستان میں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پنجاب کے تمام 41اضلاع میں واسا موجود ہے،

وزیراعلیٰ مریم نوازکی گرین بسیں کوٹلی میں بھی جلد آئیں گی، آزادکشمیر میں میڈیکل ڈسٹرکٹس،کارڈیالوجی سینٹرزبنیں گے، آزادکشمیر کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس اوراسکالرشپس ملیں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نوازآزادکشمیر میں صاف ستھراکشمیر کامنصوبہ دیں گی، وزیراعظم اورمریم نواز آزادکشمیر کوبھی سیف سٹی منصوبہ دیں گے، کشمیری اپنے ووٹ کاسوچ سمجھ کراستعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں