شفیع جان 14

شہباز گل نے عمران خان کے موبائل چوری کر کے بگڈ فون دیا، شفیع جان کا تہلکہ خیز دعوی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن )خیبر پختونخوا ہ کے وزیر اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے دعوی کیا ہے کہ شہباز گل نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دو موبائل فون چوری کیے تھے اور انہیں بگڈ (جاسوسی)والا ایک موبائل فون استعمال کرنے کے لیے دیا گیا۔

ایک ویب سائٹ نے نجی ٹی وی کے انٹر ویو کے حوالے سے بتایا کہ شفیع جان نے کہا کہ جب عمران خان کو اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شہباز گل کا زمان پارک میں داخلہ بند کر دیا تھا۔ بعد ازاں شہباز گل کو پارٹی عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔شفیع جان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر شہباز گل کے حامیوں اور ناقدین کے درمیان بحث چھڑ گئی۔

بعض صارفین نے اسے شہباز گل پر سنگین الزام قرار دیا جبکہ کچھ نے شفیع جان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک کم عمر اور ناتجربہ کار شخص کو وزیر اطلاعات بنا دیا گیا ہے جو اپنی ہی جماعت کے رہنمائوں پر الزامات لگا کر پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں