ضیا الحسن لنجار 14

شاہراہِ فیصل پر پولیس مقابلہ، چار افغان باشندے گرفتار، وزیر داخلہ سندھ کی پولیس ٹیم کو شاباش

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شاہراہِ فیصل پر ایف ٹی سی کے قریب فیروزآباد پولیس کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ، فیروزآباد پولیس اور کارروائی میں حصہ لینے والے تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ فیروزآباد پولیس نے بروقت، مو ¿ثر اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اپناتے ہوئے پولیس مقابلے کے دوران چار افغان باشندوں کو گرفتار کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے ایک ممکنہ سنگین جرم کو ناکام بنایا گیا، جو پولیس کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی ایسٹ اور کارروائی میں شریک تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری اور فرض شناسی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کی جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر مو ¿ثر انداز میں عمل جاری رہے گا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کو ہر ممکن وسائل اور حکومتی تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں