کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حیدرآباد کے سینئرصحافی عرفان آرائیں کے والد محمد صدیق آرائیں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں عرفان آرائیں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم محمد صدیق آرائیں کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔









