13

سیمنٹ کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے ملا جلا رجحان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں شمالی علاقوں میں فی بوری قیمت میں کمی جبکہ جنوبی علاقوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 19 روپے، یعنی 1.25 فیصد کمی کے بعد 1569 روپے ہوگئی، جو اس سے گزشتہ ہفتے 1588 روپے تھی۔

اس کے برعکس جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 8 روپے، یعنی 0.47 فیصد اضافے سے 1597 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1589 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ اور بہاولپور میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1650 روپے رہی، جبکہ بنوں میں سب سے کم قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی۔ خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1700 روپے کے ساتھ بلند ترین سطح پر رہی، جبکہ کراچی میں فی بوری اوسط قیمت 1491 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں