علی امین گنڈاپور 64

سیلاب متاثرہ اضلاع کا سروے مکمل، تفصیلات کی بنیاد پر مزید فنڈز مختص کرینگے،علی امین گنڈاپور

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے نقصانات کا سروے مکمل ہوچکا ہے، ابتدائی تفصیلات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی تیار کی جارہی ہے۔ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف و بحالی کا کام بھی کر رہے ہیں، اور ان علاقوں میں کھانے، پینے سمیت رہائش کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہِ راست نگرانی کررہا ہوں، روزانہ کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ دیکھ رہا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ متاثرین کو روزگار، گھروں کی تعمیرِ نو اور ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ سیلاب متاثرین کے لیے مزید فنڈز بھی مختص کیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا حکومت اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے، سیلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں ان کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں