حسان خاور 164

سیاسی عدم استحکام اب ایک مکمل معاشی طوفان میں بدل رہا ہے، حسان خاور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اب ایک مکمل معاشی طوفان میں بدل رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ڈالر 230 روپے پر پہنچ چکا ہے، سیاسی عدم استحکام اب ایک مکمل معاشی طوفان میں بدل رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام لانے کا طریقہ صرف فوری قومی انتخابات ہیں، مزید تاخیر ملک کو تباہ کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں