سردار ایاز صادق 48

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خودکش دہشت گرد کو روک کر قیمتی انسانی جانیں بچانے والے کوہاٹ کے شہری لیاقت شہید کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لیاقت شہید نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے درجنوں معصوم جانوں کو بچایا، ان کی یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، لیاقت شہید نے خودکش حملہ آور کے سامنے سینہ سپر ہو کر جرات، بہادری اور فرض شناسی کی عظیم داستان رقم کی اورخود کش دہشت گرد کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم لیاقت شہید کی عظیم قربانی، جرات اور حب الوطنی پر فخر کرتی ہے، قوم لیاقت شہید جیسے بہادر سپوت کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، لیاقت شہید کی قربانی دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی، لیاقت شہید نے اپنی جان قربان کر کے انسانیت، وطن اور قومی سلامتی کے تحفظ کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لیاقت شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لیاقت شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نےاللہ تعالیٰ سے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں