پاکستان سٹاک مارکیٹ 13

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز بھی مندی کا رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 698 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 993 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 642 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں