فی تولہ سونا 15

سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطاب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 395ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

قیمتیں مستحکم رہنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4لاکھ 61ہزار 936روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 96ہزار 035روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔سونے کے برعکس عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 43سینٹس کی کمی سے 65 ڈالر 07سینٹس کی سطح پر آگئی۔

چاندی کی عالمی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 43روپے کی کمی سے 6ہزار 986روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 37روپے کی کمی سے 5ہزار 989روپے کی سطح پر آگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں