فی تولہ سونا 14

سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا ہوش ربا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 113 ڈالر اضافے کیساتھ 4268 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں