خواجہ آصف 16

سندھ طاس معاہدہ ، کومہ بھی فریقین مل کر بدل سکتے ،خواجہ آصف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے ،پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ واضح ہے ، فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ یکطرفہ طور پر اس معاہدے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، جو فریم ورک پہلے سے موجود ہے وہی چلتا رہے گا،

معاہدے میں کومہ، فُل سٹاپ کوئی بھی چیز تبدیل کرنی ہو تو فریقین مل کرکریں گے ،مزید کہا کہ بھارت کو سفارتی محاذ سمیت ہر جگہ ہزیمت اٹھانی پڑرہی ہے ، نریندرمودی کی موجودگی میں وزیراعظم نے پانی کے حوالے سے اپنی بات کا اعادہ کیا، ہم ایک عالمی فورم پر گئے اور اس میں ہمیں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں