طاہر محمود اشرفی 10

مکہ معاہدہ امت کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے،طاہر محمود اشرفی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی ہم سب کو بہت عزیز ہے، مکہ معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دفاعی معاہدے کے اثرات ہیں کہ اب نیتن یاہو گریٹر اسرائیل کا نعرہ نہیں لگا رہا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ایران کو یقین دہانی کروا دی تھی کہ اس کی سر زمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ شاہ سلمان کی سوچ تھی کہ امت کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے، اس لیے مکہ معاہدے کو بڑے کینوس پر دیکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس معاہدے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں