عابد شیر علی 11

صحت کارڈ میں اربوں کے گھپلے ، عابد شیر علی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عابد شیر علی نے کہاہے کہ صحت کارڈ کے نام پر انصاف اور شفافیت کے دعوے کئے گئے۔

مگر آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے اربوں روپے کے گھپلے بے نقاب کر دئیے ، ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی ہمیشہ انصاف، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے کو اپنی سیاست کا بنیادی نعرہ قرار دیتی رہی ہے تاہم 2018 سے 2021 تک صحت کارڈ سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سنگین سوالات اٹھائے ہیں، رپورٹ کے مطابق 10 اضلاع میں صحت کارڈ پینل میں شامل 48 ہسپتالوں میں سے 17 ہسپتال رجسٹرڈ ہی نہیں تھے ،

بعض ہسپتال ہیلتھ کیئر کمیشن کے پینل پر بھی موجود نہیں ،ایک ہی ضلع میں 70 فیصد تک اپینڈکس کے آپریشنز رپورٹ ہوئے ، بعض ہسپتالوں میں متعلقہ ڈاکٹر موجود نہ ہونے کے باوجود آپریشنز دکھائے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں