مراد علی شاہ 10

فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فتنہ الخوارج کے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ کارروائیوں کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خوارج افغانستان سے آئیں یا کسی بھی سمت سے، انہیں اسی طرح جہنم واصل کیا جائے گا۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرکے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کا ثبوت دیا ہے۔

دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے والے ہر گندے اور ملک دشمن عنصر کا خاتمہ کیا جائے گا۔ قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں