عاصم محمود 8

”سب کے شوہر ابوبکر ہیں تو پھر زامل جیسے کہاں ہیں؟”، عاصم محمود

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)اداکار عاصم محمود نے اداکاروں کی جانب سے شوہروں کو در نجات کا ابوبکر کہنے پر عاصم محمود نے دلچسپ ردعمل دیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار عاصم محمود نے لکھا کہ اگر سب کے شوہر ابوبکر جیسے ہیں تو پھر زامل جیسے کہاں ہیں؟۔اداکار کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں معروف اداکارہ سارہ خان کی جانب سے شوہر فلک شبیر کو ابوبکر کا ابو قرار دیا تھا جبکہ تماشہ 5 کی امیدوار رابعہ جاوید اور رمشا صلاح الدین نے بھی اپنے شوہروں کا موازنہ ابوبکر سے کیا تھا۔در نجات کے ابوبکر کو خیال رکھنے والے اور سمجھدار مزاج کی وجہ سے سراہا جارہا اوروہیں زامل کو اپنے رویے اور زریاب کے ساتھ برتا ئو کی بنا پر ناظرین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ڈرامہ درنجات میں شہریار منور نے ابوبکراور نمیر نواز خان نے زامل کا کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں