نعمان اعجاز 4

برداشت ،صبر کی کمی کے باعث رشتے کمزور ہو رہے ہیں، نعمان اعجاز

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ زندگی میں کامیابی صرف شہرت اور دولت حاصل کرنے کا نام نہیں بلکہ اچھا انسان بننا اصل کامیابی ہے، انسان کو اپنے کردار، رویے اور دوسروں کے ساتھ برتا ئوپر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں برداشت اور صبر کی کمی کے باعث رشتے کمزور ہو رہے ہیں،

ہمیں دوسروں کی بات سننے اور ان کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی عادت اپنانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی غلطیوں سے سیکھنا اور خود کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔ شہرت عارضی ہوتی ہے لیکن انسان کا اچھا کردار ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرے اور محنت کو اپنی زندگی کا اصول بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں