سعدیہ امام 7

بیٹوں کی ایسی تربیت کریں مستقبل میںبیٹیوں کو بھی در نجات جیسے ابوبکر ملیں،سعدیہ امام

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ درِ نجات کا ابوبکر بننے کے لیے مردوں کی ویسے ہی تربیت ہونی چاہیے،آج کل یہ ایک طرح کا جنون بن گیا ہے کہ لڑکیاں اکثر پوچھتی ہیں کہ ابوبکر کیوں نہیں آتا؟ ،ابوبکر جیسا انسان بننے کے لیے مردوں کی ویسی ہی تربیت ہونی چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مستقبل کی ماں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انہیں اپنے بیٹوں کی بہترین پرورش کرنا سیکھنا چاہیے ،

ہم سب کو اپنے بچوں کی تربیت پر توجہ دینی چاہیے تاکہ آنے والی نسل کی لڑکیوں کو بھی اپنے ابوبکر مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹوں کو بچپن ہی سے خواتین کی عزت، ان کے حقوق اور احساسات کا احترام کرنا سکھانا چاہیے۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں میں برداشت، ذمہ داری اور اچھے اخلاق جیسی خوبیاں پیدا کریں تاکہ وہ مستقبل میں ایک بہترین شوہر اور ذمہ دار انسان بن سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں