بشری انصاری 4

بیٹیوں کے رشتوں کے معاملات میں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں ، بشریٰ انصاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ والدین کو اپنی بیٹیوں کے رشتوں اور شادی کے معاملات میں سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں اور ان کی خوشی، عزت اور تحفظ کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکیاں نئے گھر کو اپنا گھر سمجھ کر رشتے نبھانے اور گھر بسانے کی کوشش کرتی ہیں اس لیے ان کے جذبات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔

بشریٰ انصاری کے مطابق والدین کو بیٹیوں کے لیے رشتہ طے کرتے وقت صرف لڑکے کو نہیں بلکہ اس کے خاندان کے مزاج اور رویوں کو بھی دیکھنا چاہیے۔ بیٹیوں کو شادی کے بعد مشکلات کا سامنا ہو تو والدین کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن خاندانوں کو معاملات میں برداشت اور کشادہ دلی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ والدین کو بیٹیوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے ان کے بہتر مستقبل اور بچوں کی خوشیوں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں