محمد شامی 7

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن )بھارت کے معروف فاسٹ بولر محمد شامی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔محمد شامی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے 13سال مکمل ہونے پر انسٹاگرام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

36سالہ محمد شامی نے نومبر 2013ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 9وکٹیں 118رنز کے عوض حاصل کیں، جو آج بھی ان کی بہترین میچ بولنگ ہے۔ک

رکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق محمد شامی نے بھارت کی جانب سے 64ٹیسٹ میچز کھیلے اور 27.71کی اوسط سے 229وکٹیں حاصل کیں۔ وہ بھارت کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولرز کی فہرست میں ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں