ڈونلڈ ٹرمپ 4

عراق کا امریکہ کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کیخلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار

بغداد(رپورٹنگ آن لائن )عراق نے امریکی فوج کو اپنی سرزمین ہمسایہ ممالک کے خلاف حملوں کیلئے دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، علی الزیدی نے کہا عراق کی سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملوں کیلئے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، خطے میں بحران کے خاتمے اور ایران امریکہ معاہدے کیلئے قطری ثالثی پر گفتگو کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں