پیٹ ہیگستھ 15

پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کانگریس میں مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کا دفاع کیا ہے۔

ہیگستھ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ایران جنگ کو بہادرانہ اور تاریخی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا اس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کانگریس میں مواخذے کی کوششیں سیاسی انتقام پرمبنی ہیں، ڈیموکریٹس نے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وزیر دفاع اور پینٹاگون کی کارکردگی کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے جبکہ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے آئندہ ہفتے ہیگستھ کے مواخذے کی قرارداد دوبارہ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر دفاع کی حمایت کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو شاندار قرار دیا اور عہدے سے ہٹانے کے امکان سے متعلق سوالات کو مسترد کیا۔ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے باعث ہیگستھ کی وزارت خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں