طلال چوہدری 12

مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں،طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی رائے ہوسکتا ہے کہ وزیراعظم سمجھتے ہیں کہ اس معاملے سے نقصان تو ہو سکتا ہے، فائدہ نہیں، اگر وزیراعظم کا یہ خیال ہوتا تو وفاقی وزرا مولانا کے معاملے پر بات نہ کررہے ہوتے۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے، بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جا رہے ہیں اور بلاوجہ تلخ ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں