پی سی بی 10

پاکستان کرکٹ بورڈ کا قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور کی آفر ہوئی تھی تاہم سابق کپتان نے پی سی بی کی پالیسی کے خلاف نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے بھی قومی کرکٹرز کو اس سلسلے میں این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہیکہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں اور انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے اے پی ایل میں حصہ لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں