اعظم خان 15

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شکست کا سارا ملبہ مجھ پر ڈال دیا گیا،اعظم خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)قومی وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شکست کا سارا ملبہ مجھ پر ڈال دیا گیا۔سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اور قومی کرکٹر اعظم خان کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں شکست کا سارا ملبہ مجھ پر ڈالا گیا لیکن میں نے صرف ایک میچ اور ایک گیند کھیلی تھی میں اس پر سخت برہم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا کہ پلیئرز کی فٹنس نہیں تھی تو کیا آپ کے سارے فٹ کھلاڑی بھی پرفارم نہیں کرسکے۔اعظم خان نے کہا کہ آپ کے فٹ کھلاڑی بھی کچھ نہ کرسکے اور 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہیں کرسکے پھر آپ اسکلز کی بات کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کو امریکا سے حیران کن شکست ہوئی جس کے بعد روایتی حریف بھارت سے پاکستان جیتا ہوا میچ ہار گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں