بابر اعظم 9

قائد اعظم ٹرافی، امپائر نے بابر اعظم کو غلط آؤٹ دیدیا،ویڈیو وائرل

ایبٹ آباد(رپورٹنگ آن لائن)قائد اعظم ٹرافی میں امپائر نے بابر اعظم کو مبینہ طور پر غلط آؤٹ دے دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔قائداعظم ٹرافی میں واپسی پربھی قومی ٹیسٹ کپتان بابراعظم کی فارم بحال نہ ہوسکی اور لاہور وائٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بابر فاٹا کیخلاف اٹھائیس رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔پریذیڈنٹ ٹرافی میں بھی قومی کپتان بڑا اسکور نہیں بنا سکے تھے۔

لیکن اس بار امپائر نے انہیں غلط کیچ آؤٹ قرار دیا ہے کیونکہ گیند ان کے بیٹ سے لگے بغیر وکٹ کیپر کے گلوز میں گئی اور جب بولرز اور ٹیم نے اپیل کی تھی امپائر نے آؤٹ دے دیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاہور کے 120 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ تھے اور بابر 28 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، فاسٹ بولر آفاق نے گیند کی جو ایج لگے بغیر کیپر کے پاس گئی لیکن امپائر نے آؤٹ دے دیا۔سوشل میڈیا پر کرکٹ شائقین کی جانب سے امپائرنگ پر تنقید کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں