لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی پنجاب رائو سردار علی کے خلاف دائر پانچ سال پرانی توہین عدالت کی درخواست عدالتی حکم پر عمل درآمد ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے شہری الیاس احمد کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمرعدالت میں پیش ہوئیاورپولیس کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔پولیس رپورٹ میں عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا۔رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے قرار دیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوچکا ہے، جس کے باعث توہین عدالت کی درخواست کو مزید زیر سماعت رکھنے کی ضرورت نہیں۔









