بلاول بھٹو 7

بلاول بھٹو کا صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے نامور صحافی عبداش پنہور کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبداش پنہور نے سندھی صحافت کیلئے نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم کی مغفرت، بلندی? درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کی، جبکہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں