ٹرمپ 8

امریکی صدر اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سیاسی کیریئر میں مقبولیت کی کم ترین سطح پر آگئے، مقبولیت ایک ہفتے میں 35 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گئی۔رائٹرز اور اپسوس کے چار روزہ تازہ سروے کے مطابق ریپبلکن ووٹرز میں ٹرمپ کی حمایت 82 فیصد سے کم ہوکر 73 فیصد رہ گئی، صرف 17 فیصد امریکیوں نے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ٹرمپ کے اقدامات کی حمایت کی۔

رائٹرز کے مطابق روزمرہ اخراجات امریکیوں کے لیے اہم مسئلہ بن چکے ہیں، مہنگائی 3 نومبر کے وسط مدتی انتخابات پر بھی اثرات ڈالے گی، ٹرمپ کی ریپبلکن جماعت کانگریس میں اپنی معمولی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے انتخاب لڑ رہی ہے۔

سروے کے مطابق ریپبلکنز میں بھی اس معاملے پر عدم اطمینان بڑھا ہے، 51 فیصد ریپبلکنز نے ٹرمپ کی جانب سے مہنگائی اور اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار کو مسترد کیا جبکہ 44 فیصد نے حمایت کی۔

رائٹرز نے بتایا کہ ایران جنگ کے بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے بھی اخراجات کے حوالے سے عوامی تشویش میں اضافہ کیا، ٹرمپ نے جنوری 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے دوران مہنگائی پر قابو پانے اور بیرون ملک جنگیں ختم کرنے کے وعدے کیے تھے۔حلف برداری کے فوری بعد سروے میں ان کی مقبولیت کی شرح 47 فیصد تھی، تازہ سروے میں امریکا بھر سے 1,277 بالغ افراد کی رائے شامل کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں