ماؤ ننگ 14

سائنسی و تکنیکی منصوبوں میں چینی نوجوانوں کی شمولیت خوش آئند ہے ،چینی وزارتِ خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے معمول کی پریس کانفرنس میں ریاضی ، روبوٹکس اور چین کے خلائی منصوبوں سمیت اہم سائنسی و تکنیکی منصوبوں میں چینی نوجوانوں کی شمولیت اور عالمی سطح پر پزیرائی سے متعلق پوچھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی نوجوان عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ صرف انفرادی جدوجہد کا نتیجہ نہیں بلکہ موجودہ دور کے چینی نوجوانوں کے پُرجوش جذبے اور ترقی کی عکاسی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل مستقبل کی نمائندہ ہے۔ چینی نوجوان جدت، تحقیق اور کاروباری سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں، اعتماد اور آگے بڑھنے کے حوصلے کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ماؤ ننگ نے کہا کہ دنیا بھر کے نوجوانوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے اور انسانیت کے لیے مزید بہتر مستقبل کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں