لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان ریلویزکی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو مرحلہ وار نجی شعبے کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے۔اس عمل کے تحت لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس بھی 30 اکتوبر 2026 سے نجی کمپنی پرائم ریل کے سپرد کر دی جائے گی۔
قراقرم ایکسپریس کی بکنگ 29 اکتوبر 2026 تک پاکستان ریلویزکے پاس رہے گی جبکہ 30 اکتوبر سے ٹرین کی بکنگ اور دیگر متعلقہ امور نجی کمپنی کے تحت ہوں گے۔نجی کمپنی پرائم ریل کو قراقرم ایکسپریس کی ایڈوانس بکنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں رابطہ ایپ کی انتظامیہ کو بھی ایڈوانس بکنگ شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
٭٭٭٭٭









