رشمیکا مندانا 9

وجے کو شادی کیلئے آمادہ کرنے میں پورا سال لگا، اداکارہ رشمیکا مندانا

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی معروف جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے حال ہی میں کافی ود کرن کے سیزن 9 میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس شو کے دوران میزبان کرن جوہر نے اس جوڑی سے یہ سوال پوچھا کہ دونوں میں سے شادی کے لیے پہلے کس نے پروپوز کیا؟اس سوال کے جواب میں رشمیکا مندانا نے نفی میں سر ہلا دیا جب کہ وجے دیوراکونڈا نے کہانی سنانا شروع کر دی اور بتایا کہ رشمیکا مجھ سے مسلسل کہتی رہیں چلو شادی کر لیتے ہیں اور یہ بات میں تقریبا 100 مرتبہ سن چکا تھا۔کرن جوہر نے حیرت سے رشمیکا مندانا سے اس بات کی تصدیق چاہی تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں پورے ایک سال تک انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی رہی۔

رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے 2018 کی تیلگو فلم گیتا گووندم میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس کے بعد دونوں فلم ڈیئر کامریڈ میں بھی نظر آئے۔دونوں کی آن اسکرین کیمسٹری کے باعث طویل عرصے تک دونوں کے تعلقات سے متعلق قیاس آرائیاں ہوتی رہیں لیکن اس جوڑی نے اپنی نجی زندگی کو زیادہ تر میڈیا کی نظروں سے دور رکھا اور پھر فروری 2026 میں شادی کر لی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں