بیرسٹر عقیل ملک 9

مولانا اور ان کی جماعت نے کہا ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کیلئے کیا گیا، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ کے پی میں پی ٹی آئی حکومت اپنی آئینی ذمے داریاں ادا کرنے کو تیار نہیں تھی، افسوس ہے جمعیت علما اسلام کی طرف سے الزامات آرہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ مولانا اور ان کی جماعت نے کہا کہ ایمرجنسی کا فیصلہ معدنیات کے لیے کیا گیا، مولانا فضل الرحمان بہت زیرک سیاستدان ہیں، وہ صوبے کی سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے تھے، انہوں نے امریکا کا نام بھی لیا کہ ان کولائسنس دے دیا، مولانا امریکا کے ساتھ معدنیات کا لائسنس سامنے لائیں۔

عقیل ملک نے کہا کہ امریکا یا کسی ملک کیساتھ کوئی معدنیات کا لائسنس نہیں ہوا، یہ جھوٹ اور من گھڑت بات ہے، مولانا کے الزامات کی تردید کرتے ہیں، فروری 2024 تک 3 ہزار 262 مائننگ لائسنس دیے گئے، 2024 کے بعد اب تک 4 ہزار 917 لائسنس دیے جاچکے ہیں، یہ لائسنس پی ٹی آئی نے دیے، ان کی 13 سال سیح کومت تھی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں