اسحاق ڈار 12

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، اشیائے خورونوش کی اضافی پیداوار کی برآمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متعلقہ حکام کو ضروری اشیائے خورونوش کی اضافی پیداوار کی برآمد میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق نائب وزیراعظم کی زیر صدارت ضروری اشیائے خورونوش کی برآمدات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی رسد و طلب، مارکیٹ کی موجودہ صورتحال اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر توجہ مرکوز کی گئی کہ تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک میں اشیائے ضروریہ کی مناسب دستیابی اور قیمتوں کا استحکام بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور موسمیاتی تبدیلی کے وزرا، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، تجارت اور قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے سیکرٹریز سمیت وفاقی اور صوبائی محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں