اداکارہ ریشم 6

فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے کنسورشیم تشکیل دینا ہوگا’ریشم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کنسورشیم تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،اس مقصد کے لیے صرف فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد ہی نہیں بلکہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی ساتھ ملانا ہوگا تاکہ فلم سازی کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کے لیے مربوط منصوبہ بندی اور مستقل بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے،اگر سرمایہ کاروں، فلم سازوں اور دیگر متعلقہ شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے تو پاکستان میں سالانہ 20 سے 25 فلمیں تیار کی جا سکتی ہیں جس سے فلم انڈسٹری کو عروج مل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری فلموں کی مسلسل تیاری سے سینما انڈسٹری کو فعال بنانے اور فنکاروں سمیت فلمی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں