مرغی کا گوشت 7

کراچی میں مرغی کا گوشت 680 روپے کلو، تین ہفتوں میں 190 روپے مہنگا ہوگیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شہر قائد میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا، تین ہفتوں کے دوران فی کلو قیمت 190 روپے بڑھنے سے مرغی کا گوشت عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 635 روپے فی کلو کے بجائے 680 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو مقررہ قیمت سے 45 روپے زیادہ ہے۔ اسی طرح زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 424 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں یہ 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

بغیر ہڈی مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی 240 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 1040 روپے تک پہنچ گئی ہے۔صارفین نے کہا کہ کراچی میں موسم گرم ہونے کے باوجود مرغی کا گوشت سردیوں کے موسم کے برابر مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ قیمتوں میں مسلسل اضافے نے گھریلو بجٹ متاثر کردیا ہے۔ دوسری جانب مرغی فروشوں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ طلب اور رسد میں فرق کو قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے تک مرغی کا گوشت 490 روپے اور زندہ مرغی 390 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔ اس کے بعد قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں