اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں سٹارز اور سٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی ۔تفصیلات کے مطابق سٹارز نے چیلنجرز کو 69 رنز سے شکست دے دی،عائشہ رحمان کی چار وکٹوں کی بدولت سٹارز نے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔طوبٰہ حسن اور صدف شمس نے 34، 34 رنز کی اننگز کھیلیں۔چیلنجرز کی ٹیم 14.3 اوورز میں 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔دوسرے میچ میں سٹرائیکرز نے انونسیبلز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔سٹرائیکرز نے 98 رنز کا ہدف 15.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
نیلم مشتاق، رامین شمیم اور فاطمہ ثنا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔انونسیبلز کی جانب سے ایمان فاطمہ نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، نتالیہ پرویز 24 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
٭٭٭٭٭









