لیسکو 6

لیسکو کا بجلی چوری پر صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنے کا فیصلہ

لاہور(کامرس ڈیسک)بجلی چوری اور میٹر میں ٹمپرنگ کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کے تحت اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کی قیمت وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے میٹر میں ٹمپرنگ یا بجلی چوری کے لیے ہیرا پھیری کی صورت میں صارفین سے سمارٹ میٹر کی قیمت وصول کرنا شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹر میں ٹمپرنگ اور بجلی چوری میں ملوث صارفین کو اب اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کی مد میں 14ہزار 400روپے ادا کرنا ہوں گے۔اس سے قبل ایسے صارفین کو سمارٹ میٹر کے بجائے اسٹیٹک میٹر کی قیمت کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جاتا تھا، جس کی مالیت 5ہزار 500روپے تھی۔

لیسکو نے اب اسٹیٹک میٹر کی جگہ اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹر کے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں، جس کے باعث میٹر میں ٹمپرنگ یا بجلی چوری میں ملوث صارفین کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ رقم ادا کرنا پڑے گی۔اس اقدام کا مقصد بجلی چوری اور میٹر میں غیر قانونی ردوبدل کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں