جرنلسٹس 40

ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 14 یوم تاسیس کی تقریب،یوم تاسیس کا کیک کاٹا

اوکاڑہ ( شیر محمد )تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے 14 واں یوم تاسیس کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ میں منعقد ہوئی ۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان عابد حسین مغل،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن اوکاڑہ سید سلمان شاہ،سیاسی و سماجی رہنما راؤ سلیم صادق،جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ راؤ غلام قادر،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب اوکاڑہ عباس علی جٹ،جنرل سیکرٹری محسن محمود چوہدری،فنانس سیکرٹری حسنین نثار،سیکرٹری اطلاعات رانا آصف جبار،سابق صدور محمد مظہر رشید چوہدری،مہر ساجد علی،سابق چیئرمین ارشد جاوید،صحافی ملک ریحان سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

تقریب میں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔مقررین نے آر یو جے پاکستان کی علاقائی صحافیوں کے لیے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں