علی زیدی 120

روس پاکستان سمیت دیگر ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے، علی زیدی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) صدر پی ٹی آئی سندھ اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ روس پاکستان سمیت دیگر ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ روسی قونصل جنرل نے تصدیق کر دی کہ عمران خان کے دورہ روس میں تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، روسی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت رابطہ کرے گی تو سستا تیل فراہم کریں گے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں علی حیدر زیدی لکھتے ہیں کہ روس پاکستان سمیت دیگر ممالک کو سستے تیل کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ امپورٹڈ حکومت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں