اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دوست مزاری نے عدالت میں پیش نہ ہو کر خود کو ایک بزدل ثابت کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیریں مزاری نے کہا کہ دوست مزاری ایک اور وجہ ہے جس کے باعث تمن داری نظام کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں اس شخص نے کبھی کام کیا نہیں، استحقاق اسے میسر ہے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ تک سمجھنے سے قاصر ہے۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اب اس نے عدالت میں پیش نہ ہوکر خود کو ایک بزدل بھی ثابت کردیا ہے کہ اسکی انتخابی مہم چلا کر کہ اسکے پاس پی ٹی آئی کا ٹکٹ تھا۔
شیریں مزاری نے کہا کہ میں آجنہایت شرمندہ ہوں، اگرمقصد پر یقین اپنے فیصلوں کو اپنانے کی تم میں ہمت ہے تو سامنے آکر مقابلہ کرو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں تو عمران خان کی قیادت میں تمام خواتین و محضرات قائدین نے صفِ اول میں لڑائی لڑی، ہم تو محافظین کے نرغے میں ہونے کے باوجود اپنی کرسی میں دبک کر بیٹھے نہ ہی خوف سے لرزتے رہے۔









