محمد جاوید قصوری 109

دنیا کفر ایک ملت بن گئی ، ان کے اتحاد کا مقصد، امت مسلمہ کا وجود ختم کرنا ہے’جاوید قصوری

لاہو ( رپورٹنگ آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ دنیا کفر ایک ملت بن گئی ہے ، یہود و ہنود کا گٹھ جوڑہے جو مختلف سازشوں کے ساتھ مسلمانوں کے اوپر چڑھ دوڑے ہیں، یہ امت مسلمہ کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، اسلام اور اس کے شعائر کاحلیہ بگاڑنا چاہتے ہیں ،پوری دنیا کی شیطانی قوتیں اپنے لاو لشکر کے ساتھ حملہ آور ہیں،عروج کی آرزو اس امت کے دلوں میں پیدا کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اس کی تشکیل نو کی جائے اور کی بنیاد کلمہ طیبہ ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دار العلوم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ مدرسے کے لوگوں پر اس امت کی تشکیل نو کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ہمارے علماء اکرام کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔اسرائیل کا صیہونی ایجنڈا صرف فلسطین تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ پورے مشر ق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لینا چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے اسرائیل کی حدود ایران ، عراق ، لبنان اور مکہ مدینہ تک ہیں۔وہ اپنی سرحدوں کو پورے خطے میں پھیلانا چاہتے ہیںاور اس کے امریکہ کی سرپرستی حاصل ہے ۔اسرائیل اور امریکہ کا ایجنڈا واضح ہے ۔انہوں نے کہا کہ اہل غزہ نے یہ جنگ فلسطین کی زمین کے لئے نہیں لڑی، اس نے یہ جنگ امت کے تحفظ اور بقاء کے لئے لڑی ہے ۔اہل فلسطین نے شہادتوں اور قربانیوں کی جو داستان رقم کی ہے انہوں نے قرون اولیٰ کی یادوں کو تازہ کر دیا ہے ۔غزہ کی زمین پر بہنے والا یہ لہو مقدس ہے یہ رائیگاں نے جائے گا ۔

انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا ہے ہماری پونے دو ارب کی طاقت ،ساری ٹیکنالوجی، مسلم حکمرانوں کا وژن کہاں چلا گیا ہے جب اسرائیل اپنے ٹینکوں کے ساتھ نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔؟ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ، اسرائیل نے غزہ کو نیست و نابود کرکے رکھ دیا ہے ۔ ہزاروں بچوں کو شہید کر دیا گیا ، لاکھوں کو یتیم بنادیا ، ہزاروں خواتین کو بیوہ بنادیا اور ظالم کو روکنے والا کوئی بھی نہیں ہے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ جب اسرائیل بمباری کر رہا تھا تو بیس ہزار ٹن سے زائد اسلحہ بھارت نے نیتن یاہو کو فراہم کیا ۔یہ امت مسلمہ کے خلاف متحد ہو چکے ہیں۔صیہونی اور ہندوتواء دونوں ہی اسلام مخالف تحریکیں ہیں۔ان کا نظریہ بھی ایک ہی ہے ۔ایک گریٹر اسرائیل اور دوسرا اکھنڈ بھارت کا پرچار کر رہا ہے ۔افواج پاکستان کے 10مئی ”آپریشن بنیان مرصوص” نے مودی کے ساتھ ساتھ نیتن یاہو کو بھی بے نقاب کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں