فیصل کریم کنڈی 18

خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے نے طویل عرصے تک دہشت گردی اور بدامنی کا سامنا کیا ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں سوات میں تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کیا گیا اور سوات کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوام نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، خیبرپختونخوا قدرتی حسن اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے، ہم ترقی یافتہ اور مضبوط خیبرپختونخوا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہا دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہم سب کی ہے، پیپلزپارٹی کے دور میں صوبے میں کافی عرصے تک امن قائم رہا، گزشتہ حکومت میں دہشت گردی بڑھی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ سابق نااہل قیادت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کرتی تھی، دشمن پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کو ہمیشہ کہا کہ آئیں مل کر وفاق سے صوبے کا مقدمہ لڑتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ ہاتھ سے نکل کر دہشت گردوں کے ہاتھ جا رہا تھا، وفاقی حکومت کو ایمرجنسی میں ایمرجنسی لگانا پڑی، ہماری ترجیح صوبے میں امن و امان قائم کرنا ہے، وفاق کے تعاون کے بغیر صوبے میں امن اور ترقی ممکن نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں