خیبرپختونخوا حکومت 41

خیبرپختونخوا حکومت کا زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے زمینداروں سے 2 لاکھ 25 ہزار ٹن گندم خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بات مشیر برائے خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت 2لاکھ 25ہزارٹن گندم زمینداروں سے خریدنے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی حکومت اپنے وسائل سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ زمینداروں کو گندم کی قیمت 24 گھنٹے کے اندر مال سپلائی کے بعد کی جائےگی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، گیس کی بندش اور آٹے کے بحران پر صوبائی حکومت، اپوزیشن اور گورنر خیبرپختونخوا ایک ہی پیج پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں