مریم نوازشریف 17

خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں، مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی پہلی خاتون باکسر کے میڈل جیتنے پر اظہار تشکر کیاہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلی پاکستانی خاتون باکسرفاطمہ زہرہ کو مبارکباددی ۔فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمزمیں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں