مہنگائی 16

جولائی کے دوران مہنگائی کی شرح 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )گزشتہ ماہ جولائی 2026 کے دوران مہنگائی کی شرح سالانہ 9.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جون میں کنزیومر پرائس انڈیکس 11.1فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2025 میں سی پی آئی 4.1 فیصد رہا تھا۔جولائی 2026 میں ماہانہ بنیاد پراس میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ جولائی 2025 میں ماہانہ بنیاد پر اس میں 2.9 فیصد اضافہ ہوا تھا۔شہری علاقوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت مہنگائی کی شرح جولائی 2026 میں سالانہ بنیاد پر 8.7 فیصد رہی جبکہ گزشتہ ماہ یہ 11.2 فیصد اور جولائی 2025 میں 4.4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر جولائی 2026 میں اس میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جب کہ پچھلے مہینے 0.5 فیصد کمی ہوئی تھی اور جولائی 2025 میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔جولائی 2026 میں سالانہ بنیادوں پر دیہی علاقوں کا سی پی آئی انفلیشن 9.9 فیصد رہا جب کہ پچھلے ماہ اس میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا تھا اور جولائی 2025 میں 3.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ماہانہ بنیاد پر جولائی 2026 میں دیہی علاقوں کی مہنگائی بڑھنے کی شرح میں 1.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ جولائی 2025 میں ماہانہ بنیاد پر 2.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں