لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جنگ کے اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، ہمارے خطے پر جنگ کے تباہ کن اثرات ہیں، جنگ سے باقی ممالک متاثر ہوں گے تو پاکستان بھی متاثر ہو گا۔ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنگ کی فکرسب کو ہے،چین،مصر،سعودی عرب اور ترکی ہمارے ساتھ ہیں، 2ممالک کو جنگ ختم ہونے کا نقصان ہے،
یہ دونوں چاہتے ہیں جنگ جاری رہے، جنگ ختم ہونے کا نقصان بھارت کو بھی ہے، پاکستان کو عزت مل رہی ہے،اس لیے بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے، اسرائیل کوشش کر رہا ہے کہ جنگ جاری رہے،پاکستان کی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاری ہے، ہو سکتا ہے بھارت اب پہلے جیسی حماقت نہ کرے، بھارت کو اندازہ ہے وہ پاکستان کا مقابلہ نہیں کرسکتا، ایٹمی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔









