سلمان اکرم راجا 100

ججز کی تعداد 24 بھی کریں کوئی اعتراض نہیں لیکن 26 ویں ترمیم کو چیلنج کرینگے،سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ نے کہا ہے کہ ججز کی تعداد 17 سے 21 کریں یا 24 ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں سلمان اکرم راجہ نے آئینی بینچ کے سامنے پیش ہونے کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم اور آئینی بینچ پر اعتراض ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسے درست نہیں سمجھتے اور چیلنج بھی کریں گے لیکن یہ مطلب نہیں کہ اپنے مقدمات لڑنا چھوڑ دیں، جو عدالت میسر ہے اس کے سامنے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں