برجیس طاہر 189

توہین آمیز بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری اور ایک بار پھر سے دہشت گرد بھارت کا مکروہ، گھنانا اور مذہبی منافرت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے، برجیس طاہر

سانگلہ ہل(رپورٹنگ آ ن لائن) پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ناعاقبت اندیش ملعون بی جے پی ترجمان کا آقائے دو جہاں حضور خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ کے بارے میں توہین آمیز بیان سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری اور ایک بار پھر سے دہشت گرد بھارت کا مکروہ، گھنانا اور مذہبی منافرت کا چہرہ بے نقاب ہوا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں پرزور مذمت کرتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آئے روز بھارت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کوئی نہ کوئی ایسے ہوچھے اقدامات اٹھاتا ہے کہ جس سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات کو مجروح کیا جائےانہوں نے کہا کہ دہشت گرد بھارت سمیت تمام دنیا یہ بات کان کھول کر سن لو ہمیں اپنے نبی کریمﷺسے بڑھ کر کچھ بھی عزیز نہیں ہماری جان، مال، اولاد سمیت ہر ایک شے اپنے نبیﷺپر ہمہ وقت قربان انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک سمیت پوری دنیا مل کر دہشت گرد بھارتی حکومت سے اس گھٹیا حرکت کا جواب طلب اور سرزنش کریں ایسی گھنانی اور گھٹیا جرت کسی قیمت پر بھی کسی فرد واحد یا ملک کو ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں